موقر صحافی سید حیدر تقی انتقال کر گئے

2025-03-11 15:54:49

موقر صحافی سید حیدر تقی انتقال کر گئے

موقر صحافی اور روزنامہ جنگ کے ادارتی صفحے کے انچارج سید حیدر تقی اتوار 21 اپریل کو طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔ حیدر تقی کا تعلق فکر و ادب اور فن و صحافت میں کمالات کے لیے بین الاقوامی شہرت کے حامل خانوادے سے تھا۔ ان کے والد مشہور فلسفی اور روزنامہ جنگ کے سابق مدیر سید محمد تقی تھے، تایا شاعر و کالم نگار رئیس امروہوی اور چچا شاعر جون ایلیا تھے۔ حیدر تقی کی گفتگو کی بذلہ سنجی اور تحریر کی بے ضرر ظرافت ان کی پہچان تھی۔

ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد و امام بارگاہ یثرب فیز 4 ڈیفینس کراچی میں ادا کی جائے گی۔ تدفین ڈیفینس فیز 8 کے قبرستان میں ہو گی۔ وہ سوگواران میں اپنی اہلیہ، ایک فرزند اور دو دختران کو چھوڑ گئے ہیں جن کے پاس حیدر تقی کے بچپن میں چچا جون ایلیا کے کہے ہوئے دو مصرعے رقم ہیں : باد صبا بتا دے حیدر میاں کہاں ہیں؛ وہ جان جاں کہاں ہیں، جانان جہاں کہاں ہیں۔


Disclaimer: This article is reproduced from other media. The purpose of reprinting is to convey more information. It does not mean that this website agrees with its views and is responsible for its authenticity, and does not bear any legal responsibility. All resources on this site are collected on the Internet. The purpose of sharing is for everyone's learning and reference only. If there is copyright or intellectual property infringement, please leave us a message.
©copyright 2009-2020markets krpopstar     Contact Us SiteMap