شنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کا احمدیوں کے انسانی حقوق کی پامالی پر اظہار تشوی

2025-03-11 15:53:31

شنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کا احمدیوں کے انسانی حقوق کی پامالی پر اظہار تشوی

اسلام آباد: نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس نے پاکستان میں احمدیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں، ان کی عبادت گاہوں اور قبرستانوں کی بے حرمتی، سماجی سطح پر احمدیوں سے بد سلوکی اور ریاستی سطح پر امتیازی سلوک پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے فوری اور موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس ایک خود مختار ادارہ ہے جس کو پاکستان کی پارلیمنٹ میں 2012 میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس ایکٹ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ اس کمیشن کے قیام کا بنیادی مقصد انسانی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ اس کمیشن نے جماعت احمدیہ کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک حوالے سے گزشتہ دنوں ایک رپورٹ شائع کی۔ کمیشن کے مطابق جماعت احمدیہ کی جانب سے متعدد تحریری شکایات موصول ہوئی ہیں کہ پاکستان میں احمدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے اور عبادت گاہوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی کے ان واقعات سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ احمدیہ کمیونٹی پاکستان میں سب سے زیادہ امتیازی اور متعصبانہ سلوک کا شکار ہے۔


Disclaimer: This article is reproduced from other media. The purpose of reprinting is to convey more information. It does not mean that this website agrees with its views and is responsible for its authenticity, and does not bear any legal responsibility. All resources on this site are collected on the Internet. The purpose of sharing is for everyone's learning and reference only. If there is copyright or intellectual property infringement, please leave us a message.
©copyright 2009-2020markets krpopstar     Contact Us SiteMap