پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا

2025-03-11 15:51:55

پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاور ڈویژن نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاورڈویژن نے حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صاحبِ ثروت لوگ بے تحاشا سولر پینل لگا رہے ہیں، گھریلو، صنعتی صارفین سمیت حکومت کو بھی سبسڈی کی شکل میں 1 روپے 90 پیسے کا بوجھ برادشت کر نا پڑ رہا ہے، اس کے نتیجے میں تقریباً ڈھائی سے تین کروڑ غریب صارفین متاثر ہو رہے ہیں، یہ 1.90 روپے غریبوں کی جیب سے نکل کر متوسط اور امیر طبقے کے جیبوں میں جا رہے ہیں اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو توغریب صارفین کے بلز کم از کم 3.35 روپے فی یونٹ کا مزید اضافہ ہو جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2017 ء کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد سسٹم میں متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا، 2017 ء کے بعد اب ایک ایسا مرحلہ آیا ہے کہ اس سولرائزیشن میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا، اب ایک نئے نرخ دینے کی ضرورت ہے ہم اس پورے نظام کو اسٹڈی کر رہے ہیں، ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کر رہے ہیں جن سے غریب کو مزید بوجھ سے بچایا جا سکے۔


Disclaimer: This article is reproduced from other media. The purpose of reprinting is to convey more information. It does not mean that this website agrees with its views and is responsible for its authenticity, and does not bear any legal responsibility. All resources on this site are collected on the Internet. The purpose of sharing is for everyone's learning and reference only. If there is copyright or intellectual property infringement, please leave us a message.
©copyright 2009-2020markets krpopstar     Contact Us SiteMap