قلات میں آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، ایف سی کے 18 جوان شہید

2025-03-11 15:48:01

قلات میں آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، ایف سی کے 18 جوان شہید

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قلات کے علاقے منگوچر میں ہونے والی کارروائی کے تناظر میں ہرنائی میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں مزید 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

31 جنوری اور یکم فروری کی رات دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تھی، منگوچر میں کارروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری متحرک ہوئے، جنہوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔


Disclaimer: This article is reproduced from other media. The purpose of reprinting is to convey more information. It does not mean that this website agrees with its views and is responsible for its authenticity, and does not bear any legal responsibility. All resources on this site are collected on the Internet. The purpose of sharing is for everyone's learning and reference only. If there is copyright or intellectual property infringement, please leave us a message.
©copyright 2009-2020markets krpopstar     Contact Us SiteMap