یخوپورہ: احمدیوں کی قبروں کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری

2025-03-11 15:46:51

یخوپورہ: احمدیوں کی قبروں کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری

تھانہ سٹی فاروق آباد کی حدود میں احمدیہ قبرستان میں 21 اور 24جنوری کو کل 40 قبروں کے کتبے توڑے گئے۔ احمدیوں کے گھروں سمیت مختلف مقامات پر احمدیوں کے خلاف نفرت انگیز وال چاکنگ کی گئی ہے۔

21 جنوری کو تھانہ سٹی فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں 7 احمدیوں کی قبروں کے کتبوں کو نامعلوم شرپسندوں نے توڑ دیا۔ نیز احمدیوں کے گھروں کے باہر نفرت انگیز وال چاکنگ کی گئی جس کے بارہ میں پولیس کو رپورٹ کی گئی۔ جس پر کچھ جگہوں پر وال چاکنگ ختم کروا دی گئی۔ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر ان کے حوصلے مزید بلند ہوئے اور 24 جنوری کی رات کو شر پسندوں نےاسی قبرستان میں مزید 33 کتبوں کو توڑدیا۔ اس طرح 40 کتبوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ یہ قبرستان 35 سال پرانا ہے۔

ترجمان جماعت احمدیہ پاکستان عامر محمود نے محب وطن اور پر امن احمدیوں کے خلاف نفرت انگیز وال چاکنگ اور احمدیہ قبرستان میں 40 احمدیوں کی قبروں کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ شرپسند عناصر کو روکنے سے گریزاں ہے۔ جب چند دن پہلے احمدیوں کی قبروں کے کتبے توڑے گئے اور اشتعال انگیز وال چاکنگ کی گئی تو انتظامیہ کو ان شرپسندوں کو گرفت میں لینا چاہیئے تھا جو سرعام احمدیوں کے خلاف وال چاکنگ کر رہے تھے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ عقیدے کے اختلاف کی بنا پر احمدیوں کے خلاف نفرت انگیز وال چاکنگ کرنے والوں اور احمدیوں کی قبروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔


Disclaimer: This article is reproduced from other media. The purpose of reprinting is to convey more information. It does not mean that this website agrees with its views and is responsible for its authenticity, and does not bear any legal responsibility. All resources on this site are collected on the Internet. The purpose of sharing is for everyone's learning and reference only. If there is copyright or intellectual property infringement, please leave us a message.
©copyright 2009-2020markets krpopstar     Contact Us SiteMap