صدر آصف علی زرداری نے بعض یک طرفہ فیصلوں کی وجہ سے وفاق پر پڑنے والے بوجھ کا ذکر کیا ہے اور پارلیمنٹ کے ارکان پر عوام کی سہولت کے لیے سخت محنت سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے خاص طور سے چولستان میں زرعی منصوبے کے لیے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے معاملہ کی حمایت کرنے سے معذوری ظاہر کی۔
صدر کا یہ انتباہ صرف سندھ وفاق تعلقات ہی کی حد تک اہم نہیں ہے بلکہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے حوالے سے بھی اس بارے میں مناسب اقدام کی ضرورت ہے۔ سندھ میں حکومت پنجاب کی طرف سے ایک نئے زرعی منصوبہ کے لئے نہریں نکالنے کے فیصلہ کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ سندھ کے لوگوں کو تشویش ہے کہ اس منصوبہ سے صوبے کے حصے کا پانی کم ہو جائے گا اور پنجاب اپنے حصے سے زیادہ پانی وصول کر لے گا۔ یہ معاملات مشترکہ مفادات کونسل جیسے آئینی ادارے میں طے کر کے باہمی رضامندی سے طے کیے جا سکتے ہیں لیکن اگر متفقہ آئینی انتظام و طریقہ کار پر عمل سے گریز کا رویہ اختیار کیا جائے گا تو اس سے سیاسی اختلافات کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں دوریاں بڑھنے کا اندیشہ موجود رہے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی اگرچہ وفاقی حکومت میں شامل نہیں ہے لیکن اس نے صدارت سمیت متعدد آئینی عہدے حاصل کر کے موجودہ حکومت کی حمایت کی سیاسی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پیپلز پارٹی ہی کے تعاون و اشتراک سے پنجاب اور مرکز میں مسلم لیگ (ن) اقتدار پر قابض ہے۔ اس دوران مسلسل یہ اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں کہ پیپلز پارٹی متعدد فیصلوں سے مطمئن نہیں ہے اور وفاقی حکومت کے علاوہ پنجاب حکومت کے ساتھ اختلافات موجود ہیں جنہیں حل کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی۔ ایسی خبریں عام ہونے کے بعد وزیر اعظم کی طرف سے یہ اطلاع ضرور سامنے آتی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے مل کر تمام شکایات دور کریں گے لیکن عملی طور سے پیدا ہونے والی غلط فہمیاں موجود ہیں۔ پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران وفاق پر پڑنے والے بوجھ کا ذکر کر کے صدر آصف زرداری نے درحقیقت حکومت کو اس صورت حال سے آگاہ کرنے کی سفارتی و سیاسی کوشش کی ہے۔ تاکہ ایسے فیصلے کرنے سے گریز کیا جائے جو یک طرفہ ہوں اور جن سے بین الصوبائی تعلقات متاثر نہ ہوں۔
03-19 15:1
People watch a dragon dance performance in celebration of the Chinese New Year, or the Spring Festiv...
03-19 15:1
Maria Azzolina (second from left), president of the Italy-China Institute, leads a delegation at the...
03-19 15:0
Lion dance in Jintang county, southwest China's Sichuan province. [Photo provided to China.org.c...
03-19 15:0
Foreign visitors take photos in front of the Temple of Heaven, Beijing, Jan, 31,2025.[Photo/Xinhua]S...
03-19 15:0
Tourists enjoy a hot spring experience in the ice and snow at the Qinghe Peninsula Hot Spring Resort...
03-19 15:0
A tourism promotion event themed "A Life Called Yunnan" was held in Beijing on Mar. 12, co...